دادو میں گھوسٹ اساتذہ کی حاضریاں چیک کرنے پرمانیٹرنگ افسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

اساتذہ نے حاضری رجسٹر چیک کرنے پر مانیٹرنگ افسر سے رجسٹر چھین لیا— فوٹو: اسکرین گریب
اساتذہ نے حاضری رجسٹر چیک کرنے پر مانیٹرنگ افسر سے رجسٹر چھین لیا— فوٹو: اسکرین گریب

دادو میں گھوسٹ اساتذہ منہ زور ہوگئے اور حاضریاں چیک کی کئيں تو مانیٹرنگ افسر سے بھڑ گئے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر محکمہ تعلیم ندیم نے گورنمنٹ مڈل اسکول سیوو جمالی اور ہائی اسکول واہی پاندھی پر چھا مارا۔

اساتذہ نے حاضری رجسٹر چیک کرنے پر مانیٹرنگ افسر سے رجسٹر چھین لیا اور تلخ کلامی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مانیٹرنگ افسران کے مطابق دادو میں 80 فیصد اساتذہ اسکول نہیں جاتے، تنخواہیں وصول کرتےہیں اور دوسری نوکریاں کرتےہیں۔

مانیٹرنگ افسر نے 7  اساتذہ کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی جی تعلیم کو خط لکھا اور  کہا کہ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سنگین نتائج کی دھمکیوں پر سکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید خبریں :