11 دسمبر ، 2022
جیو کے ٹی وی شو کے دوران پاکستان کے دو معروف میزبانوں تابش ہاشمی اور فہد مصطفیٰ کے درمیان پش اپس کا مقابلہ ہوا۔
نامور اداکار اور نجی ٹی وی پر پروگرام کرنے والے فہد مصطفیٰ بنے جیو ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے مہمان بنے جس میں تابش ہاشمی کی جانب سے اداکار سے متعدد سوالات پوچھے گئے۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے بھی میزبان تابش ہاشمی کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے گئے تاہم دوران پروگرام آڈیئنس میں موجود ایک لڑکے نے دونوں معروف سلیبریٹیز کے درمیان دلچسپ مقابلہ کروا دیا۔
پروگرام میں شریک لڑکے کی جانب سے کہا گیا کہ فہد مصطفیٰ اپنے زیادہ تر شوز میں لوگوں سے پش اپس لگواتے ہیں لیکن آج ہم آپ اور تابش کے درمیان پش اپس کا مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں جس پر شائقین کی جانب سے بھی دونوں کے درمیان پش اپس کے مقابلے کا مطالبہ کیا گیا۔
تابش ہاشمی اور فہد مصطفیٰ نے پروگرام کے اسٹیج پر پش اپس لگائے تاہم مقابلہ فہد مصطفیٰ کے نام رہا۔