Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

جاوید اقبال نے چیئرمین مسنگ پرسنز کمیٹی کے عہدے سے نہ ہٹانے کیلئے منتیں کیں: ایاز صادق

خیبرپختونخوا کی گورنری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رضامندی کے بعد ہی جے یو آئی ایف کو دی گئی ہے: ایاز صادق — فوٹو: اسکرین گریب
خیبرپختونخوا کی گورنری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رضامندی کے بعد ہی جے یو آئی ایف کو دی گئی ہے: ایاز صادق — فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے چیئرمین مسنگ پرسنز کمیٹی کے عہدے سے نہ ہٹانے کیلئے منتیں کیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانا چاہیے اور کٹہڑے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

پی ڈی ایم میں پرویز الہٰی کی ممکنہ واپسی کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی مشاورت سے کریں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی گورنری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رضامندی کے بعد ہی جے یو آئی ایف کو دی گئی ہے۔

مزید خبریں :