فیکٹ چیک : پولو ورلڈ کپ 2022 پاکستان نے نہیں، اسپین نے جیتا

گذشتہ ماہ بہت ساری سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیاگیاکہ پاکستان نے نومبر میں امریکا میں منعقد ہونے والی XII FIP پولو ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

 اس برس امریکا میں منعقد ہونے والی XII FIP پولو ورلڈ چیمپئن شپ اسپین نے جیتی۔

گذشتہ ماہ بہت ساری سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیاگیاکہ پاکستان نے نومبر میں امریکا میں منعقد ہونے والی XII FIP پولو ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔

دعویٰ

متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق پاکستان کی پولو ٹیم نے فائنل میں میکسیکو کو شکست دے کر پولو چیمپئن شپ 2022ءجیت لی۔

”ہیروز آف پاکستان“ کے عنوان سے ایک فیس بک پیج نے 7 نومبر کو درج ذیل عنوان کے ساتھ ایک پوسٹ کی کہ”پاکستان نے میکسیکو کو شکست دے کر پولو چیمپئن شپ 2022 ءکا ورلڈ کپ جیت لیا ہے، یہ واقعی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ایک عظیم فتح ہے۔“

اس پوسٹ کوفیس بک پر اب تک 83,000مرتبہ لائک اور 13,000مرتبہ شئیر کیا گیا۔

ایک اور فیس بک پیج Economy.pk نے اسی طرح کے دعوے پر مشتمل ایک پوسٹ کی ،جس میں پاکستان کو میکسیکو کو شکست دے کر کپ جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔

حقیقت

جیو فیکٹ چیک نےاس بات کی تصدیق کے لئے اسلام آباد میں موجود پاکستان پولو ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا۔

ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے جیو فیکٹ چیک کو بتایاکہ ”پاکستان ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا، لیکن اس نے پوزیشن میچ میں میکسیکو کو شکست دی۔“

عہدیدار نے مزید واضح کیا کہ حقیقت میں یہ سپین ہی تھا جس نے XII FIP پولو ورلڈ چیمپئن شپ جیتی۔

یونائیٹڈ سٹیٹس پولو ایسوسی ایشن، جس نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کیا تھا کہ سپین نے اوور ٹائم میں امریکہ کو 11-10 سے شکست دی اور ٹرافی اپنےنام کی۔

امریکن پولو ایسوسی ایشن نے بھی 8 نومبر کو اسپین کے ٹورنامنٹ جیتنے کے بارے میں ٹوئٹ کی۔

ہمیںGeoFactCheck @پر فالو کریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔