12 دسمبر ، 2022
بھارت میں گرل فرینڈ کی جانب سے دوسرے لڑکے سے شادی کرنے پر ایک نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع بھلوارا میں 17 سالہ نوجوان نے گرل فرینڈ کی جانب سے دوسرے لڑکے سے شادی کرنے پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے مہاتما گاندھی اسپتال میں خود کو گولی ماری، اسپتال میں موجود افراد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیکر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں نوجوان کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔