12 دسمبر ، 2022
بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کی پہلی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ سال 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی شادی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔
شادی کی پہلی سالگرہ پر وکی کوشل نے کترینہ کو ڈانس کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ وقت تو جیسے پر لگا کر اڑ گیا۔
اداکارہ کترینہ نے بھی شوہر وکی کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دیا۔