Geo News
Geo News

Time 12 دسمبر ، 2022
دنیا

روس میں ایک معروف سیاحتی مقام کے قریب 100 فٹ چوڑا سنک ہول بن گیا

اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا / فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا / فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

روس کے ایک سیاحتی مقام کے قریب اچانک 100 فٹ چوڑا سنک ہول (آبگیرہ ) بن گیا۔

سائیبریا کے Kemerovo خطے میں ایک معروف اسکائی ریزورٹ کے قریب کان میں زمین اچانک دھنس گئی اور 100 فٹ چوڑا سنک ہول بن گیا۔

سنک ہول کا خدشہ پہلے سے ظاہر کیا جارہا تھا اور اسی وجہ سے وہاں موجود 4 گھروں میں مقیم خاندانوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا تھا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ کان ایک ارب پتی شخص Roman Abramovich سے منسلک کمپنی کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔

سنک ہول کا فضائی منظر / اسکرین شاٹ
سنک ہول کا فضائی منظر / اسکرین شاٹ

فضائی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ یہ سنک ہول سڑک اور بستی کے کنارے نمودار ہوا۔

ایک اور فوٹیج میں دکھایا گیا کہ اس واقعے کے بعد بھی گاڑیاں وہاں سے گزرتی رہیں۔

سنک ہول نے ایک گھر کو بھی نگل لیا تھا جس سے اس کی گہرائی کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔

سنک ہول نے ایک گھر کو بھی نگل لیا تھا / فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
سنک ہول نے ایک گھر کو بھی نگل لیا تھا / فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

مقامی حکام کے مطابق اس طرح کے واقعے کا امکان پہلے سے تھا اور اسی وجہ سے لوگوں کو کان کے علاقے سے دیگر جگہوں پر منتقل کردیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد کان میں کام کو روک دیا گیا۔