Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا معاملے پر روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ

جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا: ترجمان اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل
جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا: ترجمان اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل

سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے مقتول کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی فہرست مرتب کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

ارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس سی پی او ہیڈکوارٹرز  اسلام آباد کے دفتر میں ہوا۔

ایس پی صدر کو ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان  اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :