13 دسمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہ ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کرس گیل یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔
شعیب نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، پاکستانی بیٹر نے گزشتہ روز جافنا کنگز کی جانب سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
سابق پاکستانی کپتان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027 ہوگئے ہیں۔انہوں نے اب تک 485 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں سنگ میل عبور کرنے کے بعد شعیب ملک نے شکر ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ ' ایک اور دن ، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا'۔