دنیا
Time 13 دسمبر ، 2022

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

جانا زکرنہ کو 4 گولیاں لگیں جس میں سے 2 اس کے چہرے، ایک گردن اور ایک کندھے پر لگی—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
جانا زکرنہ کو 4 گولیاں لگیں جس میں سے 2 اس کے چہرے، ایک گردن اور ایک کندھے پر لگی—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی جس پر اسرائیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ غیر ارادی طور پر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم پناہ گزیروں کے کیمپ پر دھاوا بولا گیا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 16 سالہ  جانا زکرنہ شہید ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مؤقف اپنایا  کہ فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں جانا زکرنہ شہید ہوگئی ہے اور یہ غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والی لڑکی کے ایک رشتہ دار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  جانا زکرنہ کو 4 گولیاں لگیں جس میں سے 2 اس کے چہرے، ایک گردن اور ایک کندھے پر لگی۔

مزید خبریں :