Time 13 دسمبر ، 2022
پاکستان

پاک افغان بارڈر پرکسٹم کی کارروائی، ایک لاکھ سے زائد ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد

کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا: ترجمان کسٹم— فوٹو:فائل
کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا: ترجمان کسٹم— فوٹو:فائل

چمن میں پاک افغان بارڈر پر کسٹم نے کارروائی کرکے ایک لاکھ سے زائد ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  ترجمان کسٹم نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ سےزائد ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی ہے اور یہ کرنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :