Time 13 دسمبر ، 2022
کھیل

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

 نیوزی لینڈ سے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

پی سی بی کے نئے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 27 کے بجائے اب 26 دسمبر اور دوسرا ٹیسٹ 4 کے بجائے 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے7 جنوری ملتان میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ اور  پاکستان کے تینوں ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 10، دوسرا 12 اور آخری ون ڈے 14 جنوری کوکھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :