14 دسمبر ، 2022
سلاد کی رونق اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی کو ماہرین کی جانب سے غذائیت کے لحاظ سے سب سے کم فائدہ دینے والی سبزی قرار دیا گیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ کون سی سبزی ہے؟
امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق سلاد میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی کھیرے کو سب سے بیکار سبزی قرار دیا گیا ہے۔
محققین کی جانب سے بتایا گیا کہ سلاد کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے لیکن پروٹین، وٹامن، منرلز اور اینٹی اکسیڈینٹ سے بھر پور سبزی کون سی ہے اس کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔
محققین کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کھیرا قدرتی طور پر پانی سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس میں غذائی اجزا (nutrients) انتہائی کم مقدار میں ہوتے ہیں جس سے انسانی صحت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔
سلاد کیلئے بہترین سبزیاں کون سی ہیں؟
محققین نے کھانے میں سلاد کا استعمال کرنے والوں کو بتایا کہ سلاد کے لیے بہترین سبزیاں سلاد پتہ، بروکلی، ٹماٹر ، چکندر، گاجر اور شملہ مرچ ہیں جن میں غذائی اجزا کی مقداد بھرپور ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھیرے میں صرف 0.1 گرام فیٹ، 0.3 گرام فائبر، 0.3 گرام پروٹین، وٹامن 8.5 مائیکرو گرام، وٹامن سی 1.5ملی گرام اور پوٹاشیم 76.4 ملی گرام ہوتا ہے جو انتہائی کم غذائی اجزا ہیں۔