Time 15 دسمبر ، 2022
کھیل

ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار، نئے کپتان کا اعلان

فوٹو: وسڈن
فوٹو: وسڈن

کیوی کرکٹر کین ولیم سن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیم سن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے، البتہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں کیوی کرکٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، وہ بطور عام بیٹر ٹیسٹ میچز بھی کھیلتے رہیں گے۔

ولیم سن نے 40 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کی۔

 ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ولیم سن نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے ورک لوڈ بڑھ گیا تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا، اگلے دو سال دو ورلڈ کپ ہیں اس لیے وائٹ بال کی قیادت جاری رکھوں گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے ٹِم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم کو کیوی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :