Time 15 دسمبر ، 2022
پاکستان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کے اثرات، پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل میں ایڈجسٹ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل میں ایڈجسٹ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کی جاسکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑسکتے ہیں جس کے تحت فی لیٹر ڈیزل 9 روپے سستا ہونے کا تخمینہ ہے  جب کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی ساڑھے 7 روپے فی  لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف دباؤکے تحت سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس  اور پی ڈی ایل میں ایڈجسٹ ہوئی تو تیل  کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :