Time 15 دسمبر ، 2022
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعدادو شماری جاری کردیے ۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے 9 دسمبر تک کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر  12 ارب57 کروڑ ڈالر ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 70 کروڑ ڈالر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 87 کروڑ ڈالر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :