16 دسمبر ، 2022
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔
عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی جماعت کی دس چھوڑی ہوئی نشستوں میں سے تین ہار گئے، اگر میری جماعت اپنی دس نشستوں میں سے تین ہار جاتی تو مجھے تو بہت تشویش ہوتی۔