Time 16 دسمبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دیں تو ان کی گرفتاری میں آسانی ہوگی: احسن اقبال

اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں:: احسن اقبال — فوٹو: فائل
اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں:: احسن اقبال — فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں ختم کر دیں تو عمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں ختم ہوئیں تو قانون انہیں ہاتھ میں لینا چاہے گا تو لے لے گا۔

مزید خبریں :