Time 16 دسمبر ، 2022
پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی

روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں: بلاول کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو۔ فوٹو فائل
 روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں: بلاول کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو۔ فوٹو فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں۔

تیل سے متعلق بلاول بھٹو کے انکشاف سے حکومتی وزرا کے بیانات میں کھلا تضاد سامنے آگیا، چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر نظرثانی اور معیشت کی بحالی میں مدد کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :