Time 16 دسمبر ، 2022
پاکستان

ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40 سال ہوگی: بیرک گولڈ کارپوریشن

ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی: سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن— فوٹو: فائل
ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی: سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن— فوٹو: فائل

ریکوڈک منصوبے  پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مارک برسٹو کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کردیا ہے، یہ فزیبلیٹی  2010اور2011 میں کرائی گئیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028میں شروع ہوگی، ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی اور اس سے سالانہ 80ملین ٹن کی پروسیسنگ کی جائےگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن کا کہنا تھاکہ یقینی بنارہےہیں کہ بلوچستان کو اگلے سال سے فوائد پہنچنا شروع ہوجائیں، کمرشل پیداوار شروع ہونے پربلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔

مزید خبریں :