Time 17 دسمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی، صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک مستعفی

سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے/ فائل فوٹو
سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد  صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکابینہ اجلاس میں حسنین بہادردریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سےتلخ کلامی ہوئی تھی جس پر صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ  کر چلے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزرا بات کرنا چاہتے تھے مگر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کےساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود سردار حسنین بہادر نے  گفتگو جاری رکھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور استعفے کی دھمی دے کر اجلاس سے چلے گئے۔

مزید خبریں :