Time 17 دسمبر ، 2022
کھیل

کراچی ٹیسٹ کے دوران اظہر علی کے اعزاز میں تقریب، رمیز راجا نے کیا کہا؟

اپنے کیریئر کا  آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کے اعزاز میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب سجائی گئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران ہونے والی تقریب میں رمیز راجا نے اظہر علی کو سوینئر پیش کیا۔

اس موقع رمیز راجا کا کہنا تھا کہ اظہر علی پاکستان کے اصل ہیرو رہے ہیں، ان کی خدمات پر مشکور ہوں جبکہ اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے۔

اس موقع پر اظہر علی کی فیملی بھی کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے__فوٹو: پی سی بی
اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے__فوٹو: پی سی بی

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :