17 دسمبر ، 2022
لاہور : وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں مسائل کا سامنا ہے، 50 جہازوں سےہم 27 تک آگئے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو بھی برطانیہ میں لینڈنگ کی اجازت ملنی چاہیے، برطانیہ کےساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ٹکٹ کے ریٹ کم کریں تو عوام کو ریلیف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر ہونا چاہیے، روزویلٹ ہوٹل کو چلانے کی ضرورت ہے، بیچنے کاسوچا ہی نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ قومی ائیرلائن کے پاس کم از کم 40 جہاز ہونے چاہئیں، ریلوے کوبہتر کرنے کیلئے ابھی تک حکومت سےکوئی پیسہ نہیں لیا،وزیراعظم کو درخواست کی ہے ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے پیسہ چاہیے، مشکلات کے باوجود ہم اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرلیں گے۔