18 دسمبر ، 2022
قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا مدمقابل ہیں۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
فرانس کے خلاف فائنل شروع ہوتے ہی لیونل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچزکھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔
لیونل میسی نے جرمنی کے لوتھر میتھیوز کو پیچھے چھوڑا ہے، انہوں نے 25 ورلڈکپ مقابلے کھیلے تھے۔