کھیل
Time 18 دسمبر ، 2022

میسی کو عربوں کا مخصوص جبہ پہنا کر ورلڈکپ ٹرافی دی گئی

ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ بھی دیا گیا— فوٹو: سوشل میڈیا
ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ بھی دیا گیا— فوٹو: سوشل میڈیا 

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔

فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

بعد ازاں لیونل میسی کو ٹرافی دینے سے پہلے عربوں کا مخصوص جبہ پہنایا گیا جس کے بعد فیفا کے صدر  اور امیر قطر نے فاتح کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی دی۔

مزید خبریں :