Time 19 دسمبر ، 2022
پاکستان

دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت دائر کر دی

عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ فوٹو فائل
عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ فوٹو فائل

مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔

دانیہ شاہ کی جانب سے اپنی گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی۔

دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانیہ کو گرفتار کیا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

دانیہ شاہ کی والدہ نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر بیٹی کی گرفتاری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکیوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان میں بھی انصاف ہوتا ہے۔

مزید خبریں :