19 دسمبر ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوٹس کے باوجود عمران خان نے ابھی تک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو گا کہ کس لباس پر کس کا خون تھا؟
جے آئی ٹی کے کنوینرغلام محمد ڈوگر نے ممبران کے ہمراہ حملے کے مقام کا دورہ کیا اور ارد گرد چھتوں کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے عینی شاہدین، زخمیوں کے میڈیکو لیگل اورمعظم گوندل کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔