پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2022

ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانے سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

توشہ خانے کے تحائف خفیہ معلومات ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں: وفاقی حکومت کے وکیل کی مخالفت— فوٹو: فائل
 توشہ خانے کے تحائف خفیہ معلومات ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں: وفاقی حکومت کے وکیل کی مخالفت— فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانے سے لیے گئے تمام تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہےکہ توشہ خانہ سے کن کن شخصیات نےکتنے تحائف لیے اور کیا ادائیگیاں کیں، ان کی تفصیل دستیاب نہیں لہٰذا استدعا ہے کہ1947سےاب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنےتحائف حاصل کیے؟ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اورکہاکہ توشہ خانے کے تحائف خفیہ معلومات ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

اس پر عدالت نے باور کرایا کہ توشہ خانے سے تحفے خرید کر ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرنا پڑتا ہے، جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہرہوگیا تو پھر خفیہ کیسےرہ گیا لہٰذا تفصیلات پیش کریں، یہ عدالت طے کرے گی کہ معلومات خفیہ ہیں یا نہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 16 جنوری کو ہو گی۔

مزید خبریں :