Time 19 دسمبر ، 2022
پاکستان

چمن بارڈر پر کشیدگی: علما اور عمائدین پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ

صلح، امن اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جارہے ہیں، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے: امن جرگہ— فوٹو:فائل
صلح، امن اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جارہے ہیں، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے: امن جرگہ— فوٹو:فائل

چمن بارڈر پر پاک افغان صورتحال میں بہتری کیلئے مقامی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ممتاز علما، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ ہوگیا جہاں افغان حکام سے بات کی جائے گی۔

افغانستان جانے سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں جرگہ رکن مفتی قاسم کا کہنا تھاکہ صلح، امن اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جارہے ہیں، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عام شہریوں کا مالی وجانی نقصان کسی کے مفاد میں نہیں۔

ملک عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھاکہ امید ہے مذاکرات اور رابطوں کے نتیجے میں سرحدی تناؤ ختم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری سے شہری شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئےتھے جبکہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 افغان سرحدی پوسٹیں تباہ ہو گئی تھیں۔

مزید خبریں :