20 دسمبر ، 2022
سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کرلیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی جے آئی ٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں اور کل مزید شہادتیں ریکارڈ کرنے کے لیے اہم گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ارشد شریف قتل کیس پر جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل ہوگا۔