پاکستان
Time 21 دسمبر ، 2022

زرداری، نوازشریف اور گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس

ریفرنس کے شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس ختم کرنےکی درخواست دائرکی تھی/ فائل فوٹو
ریفرنس کے شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس ختم کرنےکی درخواست دائرکی تھی/ فائل فوٹو 

احتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر جج نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس بھجوادیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا، اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ریفرنس کے شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس ختم کرنےکی درخواست دائرکی تھی جب کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی  ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائرکررکھی تھی۔

مزید خبریں :