Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

حکومت نےکے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نےکے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے، کے الیکٹرک صارفین کی بجلی کی قیمت ڈسکوز کے سہ ماہی ٹیرف کے برابر بڑھانے کی تجویز ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 ماہ کے لیے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی، بجلی مہنگی کرنےکا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں :