Time 22 دسمبر ، 2022
کھیل

ابھی بہت سا کام کرنا ہے: نجم سیٹھی

مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں: نجم سیٹھی __فوٹو: فائل
مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں: نجم سیٹھی __فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے  بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم  سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں۔

نجم سیٹھی کا  کہنا تھا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔

مزید خبریں :