Time 02 جنوری ، 2023
دلچسپ و عجیب

2023 آپ کیلئے کیسا رہے گا؟

2023 کون سے ستارے کے لیے کیا نیا لائے گا اور کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے؟__فوٹو: فائل
2023 کون سے ستارے کے لیے کیا نیا لائے گا اور کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے؟__فوٹو: فائل

سالِ نو کا آغاز ہوچکا ہے اور گزشتہ سال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکا ہے، ایسے میں لوگ پُر امید ہوتے ہیں کہ نیا سال ان کے لیے نئے چیلنجز اور ڈھیروں خوشیوں والا ہوگا۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ  اجرامِ فلکی کے ماہرین کے مطابق 2023 کون سے ستارے کے لیے کیا نیا لائے گا اور کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے۔

برج حمل:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تمام برج میں پہلے نمبر پر موجود حمل سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افراد سال کے آغاز  پر کچھ غیر یقینی صوتحال اور الجھنوں کا شکار رہ سکتے ہیں لیکن سال کے وسط کے بعد سے کامیابی ان کا مقدر بن سکتی ہے پھر چاہے وہ نوکری ہو یا کاروبار۔

ماہرین کے مطابق ان لوگوں کو ضرورت ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی نوکری پر خاص توجہ دیں، آگے چیزیں ان کے حق میں ہوسکتی ہیں۔ جہاں تک لوگوں سے تعلقات کی بات ہے تو کوشش کریں سال کے آغاز پر کسی قسم کی بحث میں نا پڑیں، ہوسکتا ہے وہ افراد جو شادی کے منتظر ہیں، اس سال کسی بندھن میں بندھ جائیں۔

ان افراد کو اگست 2023 تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر اور اکتوبر ان افراد کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔

برج ثور:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فروری اور اکتوبر ان افراد کے لیے سب سے اچھے مہینے ہوں گے، 2023 کا آغاز ان کے لیے اچھا رہے گا،ہوسکتا ہے دو تین ماہ بعد کچھ مالی مسائل کا سامنا ہو لیکن یہ بھی وقتی ہوگا۔ اگر آپ بیرون ملک رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو قوی امکانات ہیں کہ ایسا ممکن ہوجائے۔

آپ لوگوں کو اپریل کے بعد اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج جوزا:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جیمینائی کے لوگوں کے لیے یہ سال بہت اچھا رہنے کے آثار نمایاں ہیں، زندگی کے اہم مسائل اس سال حل ہوجائیں گے، آپ اپنا کام انجوائے کریں گے اور مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی امکانات ہیں کہ آپ کی فیملی میں کسی کی شادی ہو، ہوسکتا ہے جنوری میں صحت سے متعلق کچھ مسائل ہوں لیکن فروری کے بعد پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

فروری، مارچ، اپریل اور نومبر آپ کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔

برج سرطان:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سرطان کے لیے بھی یہ سال بہترین ہوگا، اس میں آپ کے کیرئیر میں کامیابی کے حوالے سے واضح آثار ہیں، جہاں تک رشتوں کی بات ہے، ہوسکتا ہے آپ کے قریبی تعلقات تھوڑے پریشان کن رہیں۔

اگر آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں تو اکتوبر کے بعد خوشی سے کیجیے، اکتوبر سے قبل صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا جب کہ نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے رہیں گے۔

برج اسد:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برج اسد والے افراد کو اس سال متعدد مواقع ملنے کے امکانات ہیں، مالی حساب سے جون بہترین مہینہ ثابت ہونے والا ہے۔

ہوسکتا ہے اس سال آپ معدے کے مسائل کا سامنا کریں، اکتوبر کے بعد سے صحت میں بہتری کی امید ہے۔ جون اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔

برج سنبلہ:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ان  کو سال کے وسط میں مالی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے دیکھ بھال کر پیسے خرچ کریں، 17 جنوری کے بعد سے فیملی سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اپنے پیاروں کے لیے انا ایک طرف رکھیں۔

اس سال کوشش کریں زیادہ ایڈوینچر نا کریں اور دیکھ کر گاڑی ڈرائیو کریں، فروری اور مارچ سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔

برج میزان:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوری کی 17 تاریخ کے بعد سے آپ کے لیے کئی مواقع کھلیں گے، اکتوبر کے بعد سے آپ کی قسمت کے ستارے روشن ہوں گے، آپ جس چیز کا بھی انتخاب کریں گے وہ آپ کے لیے اچھی ثابت ہونے کا امکانات ہیں۔

اپریل 22 کے بعد سے شادی کے بھی آثار ہیں، نومبر اور دسمبر سال کے سب سے زیادہ اچھے مہینے ثابت ہوں گے۔

برج عقرب:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آپ لوگوں کے لیے اکتوبر اور نومبر بہترین مہینے ثابت ہوں گے، اگر کوئی مقابلے کا امتحان دینے کا ارادہ ہے تو فوراً اسے تکمیل تک پہنچائیں کیونکہ کامیابی کے آثار ہیں۔

اس سال آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

برج قوس:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سال 2023 آپ کے لیے خوشیوں کا سال ہوگا، مئی اور اکتوبر اچھے مہینے ہوں گے۔

صحت کے حوالے سے آپ کو ہاضمے کے مسئلوں کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا ورزش اور کھانے پر دھیان دیں، اس سال کامیابیاں ملنے کے واضح امکانات ہیں۔

برج جدی:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہوسکتا ہے مئی 2023 میں آپ لوگوں کو آفس میں پروموشن ملے، آپ لوگوں کو ماہرین کا مشورہ ہےکہ سال کے وسط کے بعد سے نوکری تبدیل کرنے کا سوچیے گا بھی مت۔

صحت کے حوالے سے محتاط رہیں، نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔

برج دلو:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برج دلو کے افراد کے لیے سال 2023 کا آغاز مثبت ثابت ہوگا، مارچ اور اپریل مالی لحاظ سے اچھے مہینے ہوں گے۔ ستمبر میں آپ کی ترقی کے واضح امکانات ہیں، نومبر اور دسمبر میں کام کے حوالے سے، آپ بہت زیادہ دباؤ میں ہوں گے اور مالی حالات سے نمٹنے پر توجہ دے رہے ہوں گے۔

نجی تعلقات جنوری اور فروری میں بہتر ہونے کے امکانات ہیں، آنکھوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا خاص خیال رکھیں۔

دلو کے لیے مئی اور ستمبر بہترین مہینے ہوں گے۔

برج حوت:

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ان کے لیے مئی اور ستمبراچھے مہینے رہیں گے، اس کے علاوہ حوت والوں کے لیے ضروری ہے کہ احتیاط برتیں، شروع کا سال اچھا ثابت ہوگا۔

حوت کے افراد کو اس سال نیندکے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا خیال رکھیں۔

مزید خبریں :