Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہے،گورنر پنجاب نے ڈی نوٹیفائی کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہےکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی  نےمقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا تھا۔

مزید خبریں :