Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

ن لیگ کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینےکا فیصلہ

چند روز قبل ہی ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ فوٹو فائل
چند روز قبل ہی ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ فوٹو فائل

لاہور: مسلم لیگ ن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے علاوہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم ان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا گیا تو گزشتہ رات گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا جبکہ سیکرٹری پنجاب نے پنجاب کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسپیکر سطبین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہیں لی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر پہلےہی عہدے سےہاتھ دھو  بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، اسیپکرپنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسیپکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد موجود رہےگی۔

مزید خبریں :