کھیل
Time 26 دسمبر ، 2022

اسٹار فٹبالر رونالڈو کو کرسمس پر خاص تحفہ مل گیا، تصاویر وائرل

دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے کرسمس اور بھی خاص ہوگئی۔

رونالڈو فٹبال ورلڈکپ کے بعد فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ رونالڈو کو ان کی پارٹنرجارجینا روڈریگیز نے کرسمس کے موقع پر مہنگی ترین گاڑی رولز رائس کا تحفہ دیا۔

پارٹنر کی جانب سے دی گئی سرخ ربن میں بندھی رولز رائس کو دیکھ کر رونالڈو حیران ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو تحفے میں دی گئی گاڑی کی مالیت ڈھائی لاکھ پاؤنڈ ہے جبکہ انہوں انسٹاگرام پر اسٹوری میں گاڑی میں موجود فیملی کی تصویر لگا کراپنی پارٹنر کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب مہنگی گاڑی میں بیٹھی رونالڈو فیملی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزید خبریں :