Time 27 دسمبر ، 2022
پاکستان

ملک میں دہشتگردی پی ٹی آئی کی حکومت گھسا کر گئی، احسن اقبال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کی حکومت گھسا کر گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو  کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی اور انہیں خیبر پختونخوا میں داخلہ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح دوبارہ دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں ، آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :