27 دسمبر ، 2022
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخواسے دھماکے کے دن ہی بس سے اسلام آباد پہنچا، مشتبہ دہشتگرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشتگردکی جیوفینسنگ کے ذریعے آئی ٹین میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مشتبہ دہشتگردکی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اس کا ثبوت نہ مل سکا۔
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشتگردبارودی مواد اورخودکش جیکٹ کےساتھ سفر کررہا تھا اور مشتبہ دہشتگرد کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔