کراچی ٹیسٹ: میچ کے تیسرے روز سرفراز نے کپتانی سنبھال لی

قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے/ فائل فوٹو
قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے/ فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز  احمد قائم مقام کپتان کے فرائض انجام  دے رہے ہیں۔

پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ جاری ہے جس میں کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم طبیعت ناسازی کے باعث فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو وائرل فلو ہے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جس وجہ سے سابق کپتان سرفراز  احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ آغا سلمان بھی فیلڈ پر موجود نہیں ہیں جس میں بابر کو گزشتہ روز سے فلو ہے اور سلمان آغا بھی بیمار ہیں۔

مزید خبریں :