28 دسمبر ، 2022
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گیس کی مین پائپ لائن سے لوگ پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس بھرکر گھروں کو لے جانے لگے۔
گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے ضلع کرک میں مین پائپ لائن سے چوری کرنا شروع کردی ہے اور اس کے لیے خطرناک طریقہ اختیار کیا ہے۔
گیس کی مین پائپ لائن سے لوگ پلاسٹک کے بڑے بڑے تھیلوں میں گیس بھر کر گھروں کو لے جارہے ہیں جس سےکسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہونےکا خطرہ ہے۔