29 دسمبر ، 2022
برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2022 برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا جس کی تصدیق یکم جنوری کو ہو جائے گی۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 19 جولائی کو ہیتھرو ائیرپورٹ پردرجہ حرارت 40.3 سینٹی گریڈ تک گیا تھا، رواں برس کے چاروں سیزن برطانوی ریکارڈ کے 10 گرم ترین سیزن میں شامل تھے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائنسی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر پورے کرہ ارض پر 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے حساب سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔