29 دسمبر ، 2022
کھوپرے کے تیل کے فوائد سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن ایک مشکل جس کا اکثر کافی لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے وہ یہ کہ تیل کو پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا یہ خالص ہے یا نہیں۔
آج ہم آپ کو 5 ایسے طریقے بتائیں گے جس سے آپ آسانی سے پہچان سکیں گے کہ آپ کے ناریل کا تیل خالص ہے یا نہیں۔
1) ایک پین کو چولہے پر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں تھوڑا سا تیل گرم کرنے کے لیے رکھ دیں، اگر ہلکی آنچ پر تیل میں جھاگ آنے لگیں اور جلنے کی بو آئے تو سمجھ جائیں تیل خالص نہیں ہے۔
2) ایک بوتل میں تھوڑا سا تیل لیں اور اسے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں، اگر یہ خالص ہوا تو ایسا ہی رہے گا اور اگر یہ خالص نا ہوا تو ملاوٹ زدہ چیزیں تیل کے اوپر تیرتی نظر آئیں گی۔
3) ایک گلاس پانی لیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ڈالیں، پھر اسے 20 سے 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اگر تیل پانی میں حل ہوجائے تو سمجھ جائیں آپ کا تیل خالص نہیں ہے۔