29 دسمبر ، 2022
پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی لگوائی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی جب کہ شادی 30 دسمبر کو ہوگی۔
اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہورہی ہے، جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔
کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے:
خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری نمبر والی بیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔