دنیا
Time 29 دسمبر ، 2022

میئر لندن صادق خان کی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

فوٹو:@SadiqKhan
فوٹو:@SadiqKhan

لندن کے میئر صادق خان نے سعودی عرب آمد پر فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔

میئرلندن صادق خان فیملی کےہمراہ سعودی عرب پہنچے اور عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔

ٹوئٹ پر پوسٹ میں صادق خان نےکہا کہ ان کے لیے 2022 کا اختتام مبارک ثابت ہوا ہے۔

صادق خان نےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے سال کا اختتام مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں حاضری اور عمرے کی ادائیگی سے ہو رہا ہے۔

میئرلندن صادق خان نے 2023 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں :