کھیل
Time 30 دسمبر ، 2022

مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد رونالڈو نے نئے کلب سے معاہدہ کرلیا

فوٹو: رونالڈو انسٹاگرام
فوٹو: رونالڈو انسٹاگرام

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد اب کرسٹیانو  رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ النصر رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر دے گا۔ 

انسٹاگرام پر رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے مشترکہ طور پر  پرتگال کے اسٹار فٹبالر کے کلب سے معاہدے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پوسٹ میں رونالڈو کو سعودی کلب النصر کی جانب سے کلب کی جرسی دیتے ہوئے دیکھا گیا، پوسٹ میں کلب انتظامیہ کی جانب سے رونالڈو کو بہترین انداز میں خوش آمدید بھی کہا گیا۔

اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ  سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی  تھی۔

مزید خبریں :