31 دسمبر ، 2022
قومی کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عامر کا کہنا تھاکہ میں پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہاں پریکٹس کا موقع دیا، مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی تھے، ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی۔
عامر کا کہنا تھاکہ نجم سیٹھی حمایت کر رہے ہیں لیکن پہلے میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دوں گا۔