Time 31 دسمبر ، 2022
کھیل

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے حادثے کے بعد اروشی کو سوشل میڈیا پوسٹ مہنگی پڑگئی

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے— فوٹو:فائل
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے— فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔

گزشتہ روز  بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے، ان کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

نوجوان کرکٹر حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حادثے پر بھارت بھر میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور کئی اداکار ان سے ملاقات کیلئے اسپتال بھی پہنچے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا ۔ اداکارہ نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے  بھارتی کرکٹر کا نام لیے بغیر’Praying’ لکھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ ایک بار اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنت ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

اس کے بعد اداکارہ نے انٹرویو میں رشبھ پنت پر طنز کیے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :