پولیس کی بھرپور مہم کے باوجودکراچی میں زبردست ہوائی فائرنگ سے سال نوکا استقبال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود کراچی بھر میں سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ، دھماکوں اور زور دار پٹاخوں سے کیا گیا۔

سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ، دھماکوں اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے کے ساتھ ہوا۔

کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، ایمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سال نو کے استقبال کے لیے زبردست آتش بازی کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

کلفٹن میں ساحل اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے  اور سینیئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :