Time 02 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

شوہر کو شادی کیلئے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں میں پسند آگئی: صحیفہ جبار

اداکارہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں جس دوران انھوں نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سنایا/فوٹوفائل
اداکارہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں جس دوران انھوں نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سنایا/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔

اداکارہ جیو نیوز کے پروگرام  ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں جس دوران انہوں نے  اپنی شادی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا ۔

دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ میں شروع سے ہی’  ٹام بوائے ‘قسم کی لڑکی تھی اسی لیے خواجہ خضر حسین نے مجھے اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کیلئے بہت کوشش بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے ساری انگیجڈ تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے  اِنہیں میں پسند آگئی،  بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔

واضح رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار  نے 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں :